ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / آغا وقار کا ایک اور کارنامہ ۔ پان کی پیک سے چلنے والی کار تیار کرلی

آغا وقار کا ایک اور کارنامہ ۔ پان کی پیک سے چلنے والی کار تیار کرلی

شکار پور نمائندہ بوریت
پانی سے چلنے والی کار کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستانی خود ساختہ اور نیم خواندہ سائنسدان آغا وقار نے پان کی پیک سے چلنے والی کار تیار کرلی ہے. نمائندہ بوریت سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کار کی مدد سے نا صرف ڈسٹلڈ واٹر کا خرچہ بچے گا بلکہ شہر کی دیواریں بھی صاف رہیں گی.
ان کے تیار کردہ پروٹوٹائپ میں فیول ٹینک کی جگہ اگالدان لگایا گیا ہے. اپنی اس نئی کار کا مظاہرہ کل کابینہ کے وزراء اور چیدہ صحافیوں کے سامنے کریں گے. اس موقع پر پیک مہیا کرنے کے لئے بیس پنواڑیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔

panwari
آغا وقار کی کار کے لئے پیک مہیا کرنے والے ایک پنواڑی

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح یہود و ہنود کی درسگاہوں سے فارغ شدہ پرویز بے ہودہ بھائی جیسے لوگوں سے مباحثے میں وقت ضائع نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا اگلا ہدف مینپوری کے تھوک سے چلنے والی کار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے پلان وہ ابھی خفیہ رکھ رہے ہیں کیوں کہ ان کو اطلاع ملی ہے کے ناسا نے اپنے مریخ پر انسان کو لے جانے وانے والے اسپیس کرافٹ اوریون میں ان کی ٹیکنالوجی چرا کر استعمال کی ہے ۔

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے