آغا وقار کی نئی ایجاد منظر عام پر۔ نوبیل کمیٹی سے نظر ثانی کی اپیل

شکارپور، نمائندہ بوریت

پانی سے چلنے والی کار اور پان کی پیک سے چلنے والی کار کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستانی خود ساختہ اور نیم خواندہ سائنسدان آغا وقار نے ڈبل اسٹوری رکشا کی ایجاد مکمل کرلی ہے۔ ۔نمائندہ بوریت سے خصوصی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرکشے کی مدد سے نا صرف آلودگی میں کمی ہوگی بلکہ چنگ چی مافیا کو شکست دی جا سکے گی۔

double-story-rickshaw

آغا وقار پٹھان  نےکہا ہے کہ نوبیل کمیٹی کو چاہیے کہ ملالہ کے بجائے انکو نوبیل انعام سے نوازیں تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنے تمام منصوبہ جات کو عملی پاجامہ پہنا سکییں۔ اس خبر کی صداقت جانچنے کے لئے نوبیل کمیٹی کے اراکین سے رابطہ کیا گیا مگر ان کا فون دوسری لائن پر مصروف تھا ۔

aga-waqar-mugshot