پیر , جولائی 22 2019
صفحہ اول / تازہ ترین /  آنکھیں بڑی نعمت ہیں۔ صدر ممنون حسین کا تشدد زدہ نابینا افراد کے جلسے سے خطاب

 آنکھیں بڑی نعمت ہیں۔ صدر ممنون حسین کا تشدد زدہ نابینا افراد کے جلسے سے خطاب

لاہور، نمائندہ بوریت

صدر پاکستان جناب ممنون حسین صاحب، المعروف رفیق تارڑ دوم نے لاہور میں نابینا افراد پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ نوٹس عقیقے کا دعوت نامہ سمجھ کر  وصول کیا جس کو بعد میں فورا واپس کردیا گیا۔ صدر ممنون حسین نے نابینا افراد کے نام  اپنے بیان میں کہا کہ انکھیوں والوں، انکھیاں بڑی نعمت ہیں۔ انہوں نے اس کے عملی مظاہرے کے طور پر آزربائجان کی رکن اسمبلی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصویر بھی دکھائئ۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی پڑھا کہ جو ہاتھ کو جنبش نہیں، آنکھوں میں تو دم ہے۔

صدر صاحب نے مزید کہا کہ کل انہیں بڑے عرصے بعد افتتاح کی ربن کاٹنے، سالگرہ کے کیک کاٹنے، ولیموں اور عقیقوں میں شرکت کرنے کے اکتا دینے والے کاموں کے بجائے محترمہ پشایوا سے ملاقات کا موقع ملا تھا جس کو نابینا افراد کے جلوس نے بیرونی سازش کے تحت سبوتاژ کرنا چاہا اور اسی لئے پولیس نے ان کی پٹائئ کی۔ ان اندھوں کو یہ تو خیال کرنا چاہیے تھا کہ محترمہ پشایوا انتظار کر رہی ہیں اور انکے ساتھ  چونکہ آزر بھائئ جان نہیں آئے تھے تو وہ اکیلے بور ہو رہی تھیں۔ اگر یہ لوگ زرا سا اپنے صدر کی خوشی کا خیال کر لیتے تو انکی ہرگز پٹائئ نا ہوتی۔
Pakistan-v2
اسی اثتا میں وزارت خارجہ نے بوریت نیوز کے چیف بیورو آفیسر کو مطلع کیا ہے کہ کئی دوست ممالک نے صدر کے ناوک دشنام کی سر عالم  نیم کشی کی وزارت خارجہ سے شکائت کردی ہے اور کہا ہے کہ ہم اپنی خواتین کو اب پاکستان بغیر .” میل اسکورٹ” کے نہیں بھیجیں گے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم   یوسف رضا گیلانی کے بارے میں بھی ایسی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں کہ ان کے انجلینا جولی کے ساتھ برتاو کے باعث بریڈ پٹ نے لیام نیسن کو بھیجنے کا ارادہ کرلیا تھا جس کو بعد میں صدر ابامہ کے خصوصی ایکچی زیک گیلیفینگس کی مداخلت پر ملتوی کیا گیا۔ 
DawnNews

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے