ہفتہ , ستمبر 21 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر بری کر دیا

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر بری کر دیا

لندن، نمائندہ بوریت

 اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو تکنیکی وجوہات کی بنا پربے عزت طور پر برئ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی شہری اور پاکستانی صداکار الطاف حسین کو پچھلے دنوں منی لانڈرنگ اور دیگر کئی الزامات کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ان کا معائنہ کیا اور گردن کی عدم موجودگی کی بنا پرسزا دینے سے معذرت کرلی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ مسٹر حسین  کی گردن ڈھونڈنے کے لئے کئی ماہرین  کو بلوایا گیا لیکن کوئئ بھی اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ اسوجہ سے عدالت اپنے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر سکتی اور اسے مجبورا اس مبینہ ملزم کو چھوڑنا پڑے گا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مسٹر حسین کی گردن تلاش کرنے والے کے لئے ۱۰۰۰۰۰ پونڈ کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے