ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / الطاف حسین نےحق پرست ٹی وی چینل بنانے کا اعلان کردیا

الطاف حسین نےحق پرست ٹی وی چینل بنانے کا اعلان کردیا

لنددن ، نمائندہ بوریت

ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن قائد الطاف حسین نے اپنا ٹی وی چینل کھولنے کا اعلان کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق وہ چینلز کی موجودہ بے رُخی سے بہت دلبرداشتہ تھے۔ انہوں نے ٹی وی مالکان کو کوسنے دیتے ہوئے کہا کہ کیا ان کے باپ بھائی نہیں ہیں  ۔

روٹھے ہو تم ، تم کو کیسے مناوں پیا ۔ بولو نا ۔ بولو نا۔
روٹھے ہو تم ، تم کو کیسے مناوں پیا ۔ بولو نا ۔ بولو نا۔

ابھی پروگرامات کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر نمائندہ بوریت کو غیر مصدقہ ذرائع سے پروگرامات کی ایک فہرست موصول ہوئی ہے جو درج ذیل ہے ۔

شام چار بجے -گریہ زاری  –  جناب الطاف حسین
شام چھ  بجے – راہ حق پرستی کا تنہا مسافر   –  جناب الطاف حسین
شام آٹھ  بجے لائیو – رابطہ کمیٹی کی شکایات اور کارکنان سے انکی پٹائئ  –  جناب الطاف حسین
رات  دس بجے –   گانا گانے کے رموز، پردے میں رہنے دو  –  جناب الطاف حسین
رات بارہ  بجے –   اسٹیبلشمنٹ کی سازشیں اور نیکڈ ٹیررزم (صرف بالغان کیلئے) –  جناب الطاف حسین
رات دو  بجکر تیس منٹ –   پنجابی فیچر فلم  اوئے جاگیردارا –  جناب الطاف حسین
رات تین  بجے –  پاکستان آمد کا اعلان –  جناب الطاف حسین
رات تین  بجکر دس منٹ  –  پاکستان آمد ملتوی ہونے کا اعلان –  جناب الطاف حسینْ
صبح پانچ بجے   –  رابطہ کمیٹی کی حاضری اور  تحلیل  –  جناب الطاف حسینْ
صبح چھ  بجے    –   نئی رابطہ کمیٹی کی  حاضری –  جناب الطاف حسین
rabita
بھائی اب غلطی نہیں ہوگی ۔ رابطہ کمیٹی کی معافی ۔ صبح پانچ بجے دیکھی جاسکے گی ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق جناب الطاف حسین نے جمہوریت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے لوگوں کو بھی اس چینل میں پروگرام کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ان پرگرامات میں بابر غوری کا پروگرام "پاکستان میں رہ کر چائنا کٹنگ” اور عشرت العباد کا پروگرام "سدا بہار گورنری کا راز” شامل ہے ۔ انگریزی خبریں پڑھنے کے لئے کامران اختر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے