الطاف حسین نے الطاف حسین نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

لندن، نمائندہ بوریت۔
متحدہ کے قائد الطاف حسین نے متحدہ کے قائد الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ یہ صاحب پتا نہیں کیا کیا اناپ شناپ بولتے رہتے ہیں، بعد میں مجھے معافی مانگنی پڑتی ہے۔ ۔ الطاف حسین کا یہ اعلان لاتعلقی وقار کے خلاف ان کی تازہ ترین ہرزہ سرائئ کے بعد آیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اقبال لاہوری کا یہ شعر کچھ تحریف کے ساتھ پڑھا کہ

الطاف بھی الطاف سے آگاہ نہیں ہے
کچھ اس میں تمسخر نہیں، واللہ نہیں ہے

 

 

maafi

اس سے پہلے الطاف حسین صولت مرزا، ڈاکٹر عشرت العباد اور دیگر کئی کارکنان سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں۔ الطاف بھائئ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اگر آپ ادھر ادھر نہ ہو سکیں اور پکڑے جائیں تو میں آپ کو پہچاننے سے انکار کردوں گا۔ انہوں نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا۔

Altaf