الطاف حسین کا مصطفی کمال کی ضمیر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان

نائن زیرو، نمائندہ بوریت

الطاف حسین نے بھی مصطفی کمال کی ضمیر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے اور اسکا باقاعدہ اعلان جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا جس کی ریٹنگ آر سے گرا کر پی جی ۱۳ کر دی گئی ہے۔

انیس قائم خانی، مصطفی کمال، صغیر احمد، افتاب عالم، فاروق ستار، اور رضا ہارون کے بعد الطاف حسین نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ عنقریب مصطفی کمال کی “فوجی بوٹ جگائے ضمیر” پالٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔ لندن کے مضافات سے قائد تحریک نے ایم کیو ایم قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 Altaf-Hussain-Kissing-Mustafa-Kamal-600x330

انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سوچ کے خلاف جہاد کی سوچ پرایم کیوایم بنائی گئی، ہم جیسے کئی لوگ تنگ آچکے تھے کیونکہ جب ایم کیو ایم بنی تھی تو خیال یہی تھا کہ یہ جماعت ایک عام آدمی کے حقوق، مڈل کلاس کی حکمرانی، جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لیے کام کرے گی لیکن یہ اپنے مقصد سے ہٹ گئی اور اب اس کے لئے لندن قیادت کو سوچنا چاہئے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ایم کیو ایم کے قائد تحریک کی جانب سے جو تقریریں کی گئیں وہ اپنی فیملی کے سامنے نہیں سن سکتا، پہلے ہیپی آور کبھی کبھی ہوتا تھا لیکن اب 24 گھنٹے ہوتا ہے اور جوں جوں درجہ حرارت بڑھتا گیا تو ہیپی آور میں بھی اضافہ ہوتا گیا،جب ہیپی آور ختم ہوتا ہے تو معافی آتی ہے اور پھر پوری قوم معافیوں میں لگی رہتی ہے، کیمرے کے سامنے کھڑے ہوکر کوئی شخص وہ تقریر نہیں پڑھ سکتا، غرور،انا،احساس کمتری، اخلاق سے گری باتیں ہوتی رہیں، میں اپنےگھرمیں ایسی زبان نہیں سنوا سکتاہوں لہذا میں نے کمال کے اسٹیبلشمنٹ ڈٹرجنٹ سے اپنے گناہ دھونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

qaim khani