پیر , جولائی 22 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / الطاف حسین کا وطن واپسی کا اعلان، کارکنان میں جوش و خروش دیدنی

الطاف حسین کا وطن واپسی کا اعلان، کارکنان میں جوش و خروش دیدنی

نائن زیرو، نمائندہ بوریت

الطاف حسین نے 4228 ویں مرتبہ اپنی وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان واپسی کا 4228 ویں مرتبہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی لندن کا واہیات موسم صحیح ہوتا ہے، وہ اسی وقت کارکنوں کے درمیان حاضر ہوجائیں گے۔ پچھلے 4227 اعلانات کی طرح نائن زیرو کارکنان میں جوش و خروش دیدنی ہے اور رابطہ کمیٹی نے "نہیں بھائی نہیں” کے نعروں کی گردانوں کی تیاری شروع کردی ہے۔

(تازہ ترین)
رابطہ کمیٹی نے بیان کی وضاحت کرتے ہوے کہا کہ الطاف بھائی سردیاں گذارنے برطانیہ سے باہر گئے ہوئے تھے اور جلد ہی واپس آجائیں گے۔ بیان کے متن میں تبدیلی کی چنداں ضرورت نہیں۔

Altaf Hussain with his British passport, granted in 2002

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے