پیر , نومبر 19 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / الطاف حسین کی ضمانت اور سیلفی دونوں ضبط کر لی گئی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ

الطاف حسین کی ضمانت اور سیلفی دونوں ضبط کر لی گئی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ

 

 

 

اسکاٹ لینڈ یارڈ۔ نمائندہ بوریت

کراچی اور لندن کے عوام کی حس جمالیات، حس سماعت اور فہم و خرد پر متواتر حملوں کے جرم میں الطاف حسین کی ضمانت ضبط کر لی گئی ہے۔ یہ فیصلہ لندن پولیس اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مندرجہ زیل سیلفی کے نظر آنے پر کیا ۔ایم.کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے الطاف بھائی کے پولیس اسٹیشن پہنچتے ہی ان سےلاتعلقی کا اظہارکردیا

AltafHussain-MQM-Money-launderingcase-London-muttahida_4-14-2015_181395_l

منی لانڈرنگ کے الزام  میں سینٹرل لندن کے پولیس سٹیشن میں الطاف حسین کی پیشی پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جن میں بم ڈسپوزل کا عملہ بھی شامل ہے۔ اسکی وجہ یہ تھی کہ الطاف حسین کہیں اپنی جسامت کے باعث پھٹ نا جائیں جس سے وسیع علاقے میں تباہی کے امکانات ہیں۔

الطاف حسین کی گردن کی تلاش کے لئے بھی ایک کمیشن بنایا گیا ہے جو یہ تحقیق کرے گا کہ یہ شخص بغیر گردن کے کس طرح زندہ ہے؟

 

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے