پیر , نومبر 19 2018
صفحہ اول / سیاسیات / الطاف حسین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

الطاف حسین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

مغربی لندن، نمائندہ بوریت۔

لندن میں مقیم برطانوی شہری جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ اب انہیں کینڈی کرش کی درخواست بھیجنے والے حالت کی خرابی کے زمہ دار خود ہونگے، یہ باتیں انہوں نے فارم ول میں اپنی بھینسیں چراتے ہوئے کہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ یہ مستقل کے بلاوے نیکڈ ٹیررزم ہیں اور مجھے پتا ہے کہ ان انوائٹز کی  سازشوں کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینڈی کرش ۱ ہی کئ درخواستیں کیوں موصول ہو رہی ہیں، کینڈی کرش ۲  کی کوئئ کیوں نہیں سنتا۔

اپنے مخصوص انداز میں متحدہ قومی موومنٹ کے بلا شرکت غیرے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک ہرگز بردادشت نہیں کیا جائے گا اور ہم فارم ول سے ہونے والی ہر زیادتی کا بھرپور انداز میں جواب دینا جانتے ہیں، مزید انوائٹز بھیج کر ہمارے صبر کو آزمایا نا جائے۔

یہ بیان پریس میں پہنچنے تک تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انہیں ایک لاکھ کینڈی کرش کے انوائٹز موصول ہو چکے ہیں جن میں بلاول بھٹو اور خورشید شاہ کی طرف سے بھیچے جانے والے انوائٹز قابل زکر ہیں۔

candy-crush2

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے