الطاف حسین یونیورسٹی کے داخلہ فارم نائین زیرو سے دستیاب ہیں۔ رابطہ کمیٹی

نائن زیرو، نمائندہ بوریت۔ رابطہ  کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سال 2015-16 کے داخلوں کے لئے الطاف حسین یونیورسٹی کے داخلہ فارم نائین زیرو سے دستیاب ہیں۔ نیز سی ،ڈی اور ای گریڈ والوں کے لئے یہ فارم گھر پر بھجوادئے جائیں گے یا پھر یونٹ یا سیکٹر آفس سے بھی حلف نامے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ کامیاب امیدواران کے فہرست الطاف بھائئ اپنے اگلےخطاب میں خود گا کر سنائیں گے۔

AHUniversity

رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ الطاف حسین یونیورسٹی پاکستان بھر میں علوم جرائم کے لئے ٹریننگ، علم و آگہی و تربیت کا سب سے بڑا مرکز ثابت ہوگی۔ رابطہ کمیٹی کےاراکین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا قیام بھتہ خوری کی فتح اور علم دوستوں کی شکست ہے ۔

اس اہم موقع پر اہم شعبہ جات کے انچارج موجود تھے جن میں ڈین فیکلٹی آف بھتہ خوری پروفیسر وسیم اختر، چئرمین ڈیپارٹمینٹ آف لینڈ گریپنگ و چائینا کٹنگ پروفیسر بابر غوری، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ قتل و غارتگری جناب پروفیسر حیدر عباس ،  رضوی، ڈین فیکلٹی اغوا تاوان وصولی پروفیسر حماد صدیقی،انچارج ڈیپارٹمنٹ آف فطرہ کھال خیرات کلیکشن ڈاکٹر پروفیسر فاروق ستار، چئیرمین ایڈہاک فیکلٹی آف دھونس دھمکی دھاندلی پروفیسر رشید گوڈیل، اسپیشل اسکالر برائے جلاو گھیراو جناب پروفیسر واسع جلیل، انچارج ڈیپارٹمنٹ آف بلیک میلنگ پروفیسر قمر منصور اور ڈین فیکلٹی لائف ٹائم گورنرشپ پروفیسر ڈاکٹر عشرت العباد شامل ہیں۔

AltafHussainUniversity-Hyderabad_1-30-2015_173512_l

اس کے علاوہ وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر ڈاکٹر عامر لیاقت المعروف جعلی ڈاکٹرفرام ٹرینٹی یونیورسٹی غالب فلم والے کو بھی پینل میں شامل رکھا گیا ہے۔

altaf dance