پیر , نومبر 19 2018
صفحہ اول / متفرق / امریکہ اب اپنے مفاد میں کام نہیں کرے گا، صدر براک اباما

امریکہ اب اپنے مفاد میں کام نہیں کرے گا، صدر براک اباما

 

سید حیدر زیدی،  نمائندہ بوریت، واشنگٹن ڈی سی،
امریکی صدر براک اباما نے اعلان کیا ہے کہ اب امریکہ  بحیثیت ملک اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔ انہوں کہا کہ ہاوس اور سینٹ کے  مشترکہ اجلاس میں یہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لئ گئی ہے اور اب اس پر انکے دستخط کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کر جائے گی۔ انہوں نے اس فیصلے کا محرک پاکستانی سیاستدانوں کے مستقل بیانات کو ٹھرایا جس میں امریکہ کو ہمیشہ اپنے مفاد میں کام کرنے کا قصوروار قرار دیا جاتاہے۔
صدر ابامہ نے کہا کہ انہیں اور کانگریس کو اس بات سے شدید ذہنی دباو تھا کہ امریکہ کے تمام منتخب اراکین اور ملکی ادارے مستقل اپنے ملک کے مفاد میں کام کر رہے ہیں اور اس پر بچارے پاکستانی لیڈران ہمیشہ سیخ پا ہوتے رہے ہیں۔ یہ ہمارے لئے نہایت افسوس اور دکھ کا مقام تھا اور ہم پاکستانی لیڈران کو اس کیفیت میں نہیں دیکھ سکتے،۔ اسی لئے ہم نے اپنی داخلی اور خارجہ پالیسی کو امریکہ مفاد سے ہم آہنگ نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بل  ۴۲۰۔م ج۔ ۹۲۱۱ جلد ہی بل آف رائٹ کا حصہ بنا دیا جائے گا تاکہ تمام پاکستانی سیاستدانوں کے دکھ درد کا مداوا ہو۔ صدر ابامہ نے اس کے بعد پاکستانی اراکین اسمبلی کے لئے  خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا جس کے لئے انہوں نے پنچابی میں”ہنڑ ارام اے” کہنے کی خصوصی تربیت بھی  لی ہے۔

 

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے