منگل , جولائی 17 2018
صفحہ اول / متفرق / تیسری دنیا سے یکجہتی کےاظہار کے لئے امریکہ میں کالا جمعہ منایا گیا

تیسری دنیا سے یکجہتی کےاظہار کے لئے امریکہ میں کالا جمعہ منایا گیا

نیویارک ۔ نمائندہ بوریت ۔۔۔ اس سال امریکہ کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بھی "کالا جمعہ ” بہت جوش و خروش سے منایا گیا۔ یہ دن امریکہ میں برسہا برس سے منایا جاتا ہے ۔ اگرچہ کہ عام طور پر یہ تاثر ہے کہ یہ دن جس کو عرف عام میں "بلیک فرائیڈے” کہا جاتا ہے سرمایہ داروں کا ایجاد کردہ ایک دن ہے تاکہ اس سوسائٹی کوایک کنزیومر سوسائٹی بنا کر رکھا جائے لیکن حقیقت یہ کہ بہت سے خریدار یہ دن تیسری دنیا کے عوام سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں تاکہ اس موقع پر شاپنگ مال میں ان ہی کے طرز کی دھکم پیل کرسکیں  ۔

نمائندہ بوریت سے بات کرتے ہوئے ایک خریدار نے کہا کہ وہ دھکم پیل کے اس عمل سے گزر کر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں اور اب وہ تیسری دنیا کے عوام سے اپنے آپ کو قریب محسوس کرتے ہیں ۔

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے