پیر , نومبر 19 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / آگرہ انڈیا کا "نو گو” زون ہے ۔ اسٹیو ایمرسن کا نیا دعویٰ

آگرہ انڈیا کا "نو گو” زون ہے ۔ اسٹیو ایمرسن کا نیا دعویٰ

نئی دلی، نمائندہ بوریت

مشہور "ماہر دہشتگردی” اسٹیو ایمرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر اوبامہ کے آگرہ کے دورے کی منسوخی کی اصل وجہ یہ ہے کہ آگرہ غیر مسلموں کے لئے "نو گو” زون ہے جس کا امریکی انتظامیہ کو ادراک نہ تھا۔

   جب ان کی اس بات کی طرف نشاندہی کی گئی کہ ان کے قبیل کے لوگ برک حسین اوبامہ کو مسلمان گردانتے رہے ہیں تو پھر ان کو آگرہ کے دورے میں مشکل نہیں ہونی چاہیے تو ان کا کہنا تھا اس بات کا ان کو پتہ ہے مگر شاید آگرہ میں بسنے والے مسلمانوں کو نہ پتا ہو۔

ادھر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی فوکس نیوز کی اس خبر پر سخت برہم تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی طور پر اس عمل کو یقینی بنایا ہے کہ آگرہ میں بسنے والا آخری مسلمان بھی کسمپرسی کے عالم میں زندگی کزارے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آگرہ ہندووں کا ہے اور رہے گا۔ تاج محل کی تاریخی عمارت کہ بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عمارت دراصل چندر گپت موریا نے شاہجہاں کے قلمی نام سے بنوائی تھی۔

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے