باب وولمر کے بھوت کی حارث سہیل کو جگانے پر معذرت
عالم ارواح، نمائندہ بوریت۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ اور حاضر پولٹرگائسٹ جناب باب وولمر کے بھوت نے آل راونڈر حارث سہیل کو پریکٹس کے لئے جلد جگانے پر معذرت کرلی۔ باب وولمر کے مطابق انہوں نے پاکستانی ٹیم کو خواب غفلت سے جگانے کا حلف لیا تھا اور وہ بعد از مرگ بھی اس وعدے کو نبھاتے رہتے ہیں۔
پاکستانی سکواڈ میں شامل آل راؤنڈر حارث سہیل اُس وقت تھر تھر کانپنے لگے جب ان کے مطابق کسی نے انکے بیڈ کو زور زور سے ہلایا، اس بات پر انھیں شدید بخار بھئ ہو گیا۔
باب ولمر کے بھوت نے کہا ہے کہ اب وہ کھلاڑیوں کو اٹھانے میں آرام سے کام لیں گے کیونکہ پاکستانی ٹیم کو خواب غفلت سے جگانا آسان کام نہیں۔