ہفتہ , ستمبر 21 2019
صفحہ اول / سیاسیات / بلاول زرداری کا مخالفین کو منہ توڑ جواب، ناطقہ بند

بلاول زرداری کا مخالفین کو منہ توڑ جواب، ناطقہ بند

شکارپور بیورو۔ بوریت نیوز۔

پیپلز پارٹی کے گدی نشین، شریک چئیر پرسن بلاول زرداری نے اپنے مخالفین سے کہا ہے کہ وہ دلائل سے پیپلز پارٹی کے زامبی منشور "زندہ ہے بھٹو زندہ ہے” کو غلط ثابت کریں ورنہ پلیز بی کوائٹ رہیں۔ انہوں نے یہ بات ون ڈائریکشن کے ریو میں جانے سے پہلے کہی۔ بے بی بلاول کا کہنا تھا کہ مخالفین ان پر جو بیہودہ الزامات لگاتے رہتے ہیں (جن میں سے بیشتر بوریت کی ایڈیٹوریل پالیسی اور عام شائستگی کی وجہ سے شائع نہیں کئے جا سکتے) ان میں کوئئ حقیقت نہیں۔اس موقع پر انہوں نے اپنی والدہ کے تاریخی اقوال دھراتے ہوئے کہا کہ عوام کےلئے جمہوریت بہترین انتقام ہے اور امی کہتی تھیں، جو کہتا ہے، وہ خود ہی ہوتا ہے۔

bilawal

بلاول نے اپنے کراچی کے جلسے کو بے بی شاور کہنے والوں کو سخت سست گردانتے ہوئے کہا کہ سب دیکھ لیں گے جب وہ پاکستان کی دوسری خاتون وزیر اعظم بن کر دکھائیں گے۔ شیخ رشید کے بچہ جمہورا کہنے پر ناراض بلاول نے کہا کہ انہوں نے اپنا تاریخی سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پورا کیا ہے اور وہ آئندہ بھی اسی طرح عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنے نانا کے خوابوں کو پورا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں دوبارہ یاد دلایا کہ ان کے نانا زندہ ہیں اور جن کو یقین نہیں وہ سارے ایڈیٹز جا کر زامبی لٹریچر کا مطالعہ کریں۔

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے