پیر , جولائی 22 2019
صفحہ اول / سیاسیات / بول ٹی وی کے نئے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کا اعلان

بول ٹی وی کے نئے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کا اعلان

 کراچی، بوریت نیوز

 معروف کینیڈین گلوکار اور ٹین ہارٹ تھراب جسٹن بیبر نے بول ٹی وی کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ بول نیٹورک نے پاکستان سے ٹیلینٹ خریدنے کے بعد اب اپنی نظریں بیرون    ملک مرکوز کی ہیں اور یہ انکی پونی ٹریڈنگ ٹیم کی پہلی بین الاقوامی کامیابی ہے ۔ یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی اہم قرار دی جا رہی ہے کہ اس میں ملک صاحب اور بڑے بھائئ صاحب دبئی والے، دونوں کی انڈراسٹینڈنگ شامل تھی۔  اظہر عباس کے چیف ایگزیکٹو اور  جیو کے کامران خانکے بطور پریزیڈنٹ اور چیف ایڈیٹر بننے کے بعد افتخار احمد، سید طلعت حسین، وسیم بادامی، جیسمین منظور، عاصمہ شیرازی اور اُسامہ غازی بھی بول ٹی وی میں شامل ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سنی لیون اور زائد حامد سے بھی اس سلسلہ میں رابطے جاری ہیں اور انکی بھی بول ٹی وی کی ٹیم  میں جلد شامل ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔

JustinBieberBol

۔ امید ہے کہ اس نئے اضافے کے بعد شائد بول ٹی وی کچھ بولنا شروع کرے۔

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے