بول کے وقار کے خلاف ‘را’ کی سازش، ڈیکلان والش اصل میں انیل کپور ہے
روزنامہ بوریت۔ ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے وقار کے خلاف ‘را’ کی سازش سامنے آ گئی ہے۔ نہیایت معتبر ذرائع کے مطابق ڈیکلان والش اصل میں انیل کپور ہیں جن پر را نے بھورا رنگ کردیا ہے اور اسے نیویارک ٹائم میں ایکسپریس نیوز کی سفارش کے ساتھ بھرتی کروایا تاکہ بول ٹی کو بولنے سے پہلے خاموش کردیا جائے۔
ذرائع کے مطابق نیو یارک ٹائمز کی ایک نہائت گمراہ کن رپورٹ دراصل را کی پاکستانی اداروں کو کھوکھلا کرنے کی سازش ہے۔ اس سازش سے پردہ جناب وحید گل صاحب نے اٹھایا ہے جنھوں نے اس میں بالی وڈ کا ہاتھ دیکھا۔ را کے خصوصی بالی وڈ آپریشن بنام ‘آپریشن اب بول’ نے انیل کپور کو انڈر کور ایجنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یہ رپورٹ لکھوائئ ہے۔ بول ٹی وی کے مطابق اسکا سیکول یعنی ایک اور را کی سازش بھارتی ادکارہ سنی لیونی کی جانب سے بھی ہونے والی ہے لیکن اس کی تفصیلات ہماری ادارتی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتیں لہذا حذف کی جاتی ہیں۔