ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / میڈیا / بی بی سی اردو کا اعزاز – دبستان اردو میں جشن کا سماں

بی بی سی اردو کا اعزاز – دبستان اردو میں جشن کا سماں

دبستان اردو، اسٹاف ریپورٹر بوریت نیوز

بی بی سی اردو نے آج  بروز جمعہ ۵ دسمبر کو تاریخ رقم کرتے ہوئے املا کی ایک بھی غلطی نہیں کی ۔ اس موقع پر دبستان اردو میں سہ روزہ جشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تاریخی موقع پراردو کے ادیب و شعرا نے غالب کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ دلی کی گلیوں، پاک ٹی ہاوس، کراچی آرٹس کاونسل، انور مقصود کے گھر اور بلی ماراں کے محلے میں مٹھایاں تقسیم کی گئیں اور کچھ لاابالی لڑکے ناقدین کے گھروں پر پٹاخے چلاتے پائے گئے۔

نمائندہ بوریت کے کئے گئے سروے میں لوگوں نے بی بی سی کی اردو صحافت سے متعلق اپنی ویب سائٹ پر گرامر، املاء اور واحد جمع کی غلطیاں نہ کرنے پرخوشی و حیرت کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔ عمار ابن ضیا  کا کہنا تھا کہ جب تک کہ وہ کٹہرے کو کٹھرے، معذرت کو معدزت، رفع دفع کو رفا دفا، مطابق کو مظابق، معافی کو مافی اور بالآخر کو بل آخرلکھا نا دیکھ لیں، انہیں اس بات کا یقین ہی نہیں آتا کہ وہ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ دیکھ رہے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ یہ غلطیاں نا کرنے کا رواج ہی نا پڑ جاے اور اس سے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ کی روایت شکنی کا حسن ماند پڑ جائے گا۔

BBCUrdu-Quality bbcimla2 bbc-imla

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے