پیر , نومبر 19 2018
صفحہ اول / سیاسیات / تازہ آفر- تقریبات میں صدر ممنون حسین کی بکنگ پر قائم علی شاہ مفت

تازہ آفر- تقریبات میں صدر ممنون حسین کی بکنگ پر قائم علی شاہ مفت

منال، اسلام آباد، نمائندہ بوریت

وقار کیٹرنگ اینڈ کنسٹرکشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے صدر صدر ممنون حسین کو عقیقوں، ولیموں اور ربن کاٹنے کی دعوتوں میں مہمان غیرخصوصی کے طور پر بک کرنے والوں کواب تین تقریبات کی ایڈوانس بکنگ پر وزیر اعلی قائم علی شاہ مفت دستیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے جاگنے کی ضمانت بہرحال کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔

Mamnoon_Hussain_2014

ترجمان کے مطابق نلتر حادثے کے بعد صدر کی مصروفیات میں مزید کمی کے باعث یہ آفر شروع کی گئی ہے اور محدود مدت کے لئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ممنون حسین نے بوریت کی وجہ سے مکھی پر مکھی مارنے کے فن میں مہارت حاصل کر لی ہے اور اب ایوان صدر سے تمام حشرات الارض کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے