تحریک انصاف حقیقی گروپ کے قیام کا اعلان۔ کورنگی میں اینٹری

ڈی چوک، دھرنا آباد۔ نمائندہ بوریت۔

تحریک انصاف کے باغی رہنما، اور سدا کے باغی جاوید ہاشمی نے 92 کی یاد میں ایم کیو ایم حقیقی کی طرز میں تحریک انصاف حقیقی گروپ کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ اس کی کورنگی میں اینٹری کسی بھی وقت متوقع ہے۔

javedhashmi

اانہوں نے کہا کہ 92 کے ورلڈ کپ سے مماثلت تلاش کرنے والوں نے قائم علی شاہ کی طبعی موت، اور ایک دوسرا دھڑا یعنی حقیقی بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سوچ بچار کے بعد فارورڈ بلاک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ اپنے آ پ کو دہراتی ہے‘ کے اصول کے مطابق 1992 کے ورلڈ کپ کی طرح 2015 کا کرکٹ ورلڈ کپ بھی پاکستان کو ہی جیتنا چاہئے۔ اوراس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہیں۔

javedhashmi2

انہوں نے کہا کہ1992 کے ورلڈ کپ کی طرح 2015کا ورلڈ کپ بھی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاکی سرزمین پر ہی کھیلا جائے گا۔۔ جب پاکستان کو ورلڈ کپ 1992میں کامیابی حاصل ہوئی تو اس وقت ملک کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہی تھے، لیکن فرق یہ تھا کہ پہلے اس پچ پر گھاس نہیں تھی۔