منگل , اگست 20 2019
صفحہ اول / متفرق / جماعت اسلامی کا اجتماع عام، میڈیا نے بائکاٹ کا اعلان کردیا

جماعت اسلامی کا اجتماع عام، میڈیا نے بائکاٹ کا اعلان کردیا

 

ینار پاکستان، لہور، نمایندہ بوریت
جماعت اسلامی کے سالانہ اجتماع کے موقع پر جو کہ مینار پاکستان لاہور میں جاری ہے،  میڈیا نے عام بائکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اندرونی زرائع کے مطابق میڈیا کے نمائندوں نے عدم خبری کے سخت شکائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے اجتماع میں خبروں کے قحط پڑا ہوا ہے۔ یہاں نا کوئئ ناچ گانا ہو رہا ہے، نا ہی کھانے پر دھکم پیل۔ یہاں بد انتظامی کی رپورٹنگ کرنے کے لئے بھی کچھ نہیں مل رہا۔ میڈیا کو چٹ پٹے مواد کی عدم فراہمی جماعت کی سخت سستی ہے اور ہم اس بات پر احتجاج کرتے ہوئے بائکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
کئی شوقین مزاج کواڈ کواپٹری رپورٹر اپنا جہاز اڑاتے دکھائئ دئے لیکن ان کو بھی کسی چٹ پٹی خبر کے انتظار نے بوریت کا شکار کررکھا ہے، کوئئ ابے تبے بھی اسٹیج سے سننے نہیں مل رہی۔ اب فرید پراچہ صاحب پر منحصر ہے کہ وہ اس بائکاٹ کو ختم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ اس سلسلے میں پاسبان سے بھی مدد لی جا سکتی ہے

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے