منگل , اگست 20 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / جماعت اسلامی کے سربراہ کی سادگی کا بھانڈا پھوٹ گیا

جماعت اسلامی کے سربراہ کی سادگی کا بھانڈا پھوٹ گیا

 منصورہ ، نمائندہ بوریت۔

۔جماعت اسلامی کے سربراہ کی سادگی کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ روزنامہ بوریت کو یو ٹیوب سے ملنے والی خصوصی فٹیج میں جماعت کے نو منتخب امیر اور درویش صفت سراج الحق صاحب کو شوفر والی موٹرسائیکل پر رات کے وقت اجتماع عام کی نگرانی کے لئے گھومتے ہوئے  دیکھا جا سکتا ہے۔ڈرائیور کےساتھ ایسی شاندار سی ڈی ۷۰ پر سفر کرنا ظاہر سی بات ہے کہ ایک عام آدمی  کے بس کی بات نہیں اور ہمیں میڈیا ہونے کے سبب بغیر ثبوت کے اس بات کا یقین ہے کہ یہ ہنڈا ۷۰ سرکاری خرچ پر چلائئ جا رہی ہے۔

siraj2 siraj

اس کے علاوہ مندرجہ زیل تصویر میں آپ امیر جماعت کو کھانے کی تھالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں جس میں وہ کہ رہے ہیں کہ یہ بریانی نما پلاو پوری کی پوری میری ہے۔ یہ بھی ظاہر سی بات ہے کہ کوئئ درویش منش آدمی نہیں کہ سکتا۔

 

sirajulhaq

 

ان دو نہائت واضع ثبوتوں کی موجودگی میں یہ کہنا بعید از قیاس نا ہوگا کہ سراج الحق صاحب کو اس کی وضاحت کرنی چاہیئے یا پھر امارت سے استعفی دے دینا چاہیے تاکہ منور صاحب کو دوبارہ چانس ملے اور میڈیا کو چٹ پٹی خبریں میسر ہوں اور ایسی روکھی سوکھی پر گذارا نا کرنا پڑے۔

ScreenHunter_03-Dec.-27-03.02

About adnan

2 comments

  1. کیا بات ہے، بہت عرصہ بعد بوریت ڈاکٹ کام کو ایکٹو دیکھ کر خوشی ہوئی، اب کون چلا رہا ہے اسے، کچھ بتائیں

  2. واہ

    بہت خوب!

Muhammad Ahmed کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے