منگل , جولائی 17 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / شمالی کوریا کے صدر کم جان ان نےپراگرامنگ کوڈ ریویو شروع کردیئے۔

شمالی کوریا کے صدر کم جان ان نےپراگرامنگ کوڈ ریویو شروع کردیئے۔

 پیانگ ینگ۔ شمالی کوریا، نمائندہ بوریت

شمالی کوریا کے صدر کم جان ان نے سونی کے  ہیک اورامریکی صدر ابامہ کے پراگرامنگ شروع کرنے کے بعد خود سے فارمل پراگرامنگ کوڈ ریویو یعنی  پروگرامات کی جانچ پڑتال کا کام شروع کردیا ہے۔ کم جان انگ کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ریاست کے ۳۳  سالہ سربراہ نے ہر خرابی یا بگ پر مختلف النواع کی سزائیں لاگو کی ہیں مثلا انٹیجر کے پھٹنے پر دو سال قید بامشقت، اف ایلس کا چیک فیل ہونے پر  پانچ سال اور نل پوائنٹر ایکسیپشن پر عمر قید با مشقت کا اعلان کیا ہے۔ وژول بیسک کے قصدا استعمال پر سزائے موت کا اطلاق ہوگا۔

 

Developer

 

سونی کے ہیک ہونے پر امریکہ نے شمالی کوریا پرسائبر دہشت گردی کا الزام لگایا ہے جسے شمالی کوریا کی حکومت رد کرتی ہے۔ کم جان ان کا کہنا ہے کہ وہ سیتھ روگن اور جیمز فرینکو کے بڑے مداح ہیں اور ایسا کبھی نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا سونی والک مین بھی دکھایا۔

obama_codes

دوسری طرف جب سے صدر ابامہ نے کوڈنگ کو فروغ دینے کے لئے تھوڑی سی جاوا اسکرپٹ پروگرامنگ شروع کی ہے، سارے امریکہ کے رکروٹرز ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور صدر کی لنکڈ ان پروفائل پر کم از کم چار سو جابز کی آفر موجود ہے۔

 

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے