خوش فہمی کا ستارہ امتیاز جماعت اسلامی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد، نمائندہ بوریت۔
پاکستانی حکومت نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال خوش فہمی کا ستارہ امتیاز جماعت اسلامی اور اس کے امیر جناب سراج الحق کو دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حلقہاین اے 246 میں زمینی حقائق سے مکمل عدم آگہی، اور قبل از وقت جیت کے دعووں کے باعث کیا گیا ہے۔

sirajulhaq_7-12-2014_153549_l

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر یہ آپٹیمیزم پوری قوم میں پیدا ہو جائے تو ہم دنیا کی سب سے طاقتور اور عظیم مملکت بن جائیں گے۔ اس بات پر تحریک انصاف کے سربراہ اور نئے نویلے دلہا جناب عمران خان نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ہم  تو ابھی بھی دنیا کی سب سے طاقتور اور عظیم مملکت ہیں۔ اب عمران خان اور سراج الحق دونوں کو خوش فہمی کا مشترکہ ستارہ امتیاز دیا جانے کا اعلان جلد متوقع ہے۔