خیبر پختونخوا میں آج 14 اگست منائئ جائے گی – مولوی پوپلزئی

پشاور، نمائندہ بوریت: مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب پوپلزئی نے آج صوبہ خیبر پختونخوا میں 14 اگست منانے کا اعلان کیا ہے۔

یوم آزادی کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری اجلاس ہوا جس میں 20 سے زائد دور اندیش افراد نے شرکت کی

popalzai

 اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی شہاب پوپلزئی نے کہا کہ پشاور، بنوں، کرک، مردان اور چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں اور اضلاع سے یوم آزادی کی 48 اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ طور پر آج 13 اگست کو صوبے میں 14 اگست منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان پائندہ باد۔

  • Mohi Hashmi

    lol