دھاندلی ہوئئ ہے، ہم بکنگھم پیلیس کے آگے دھرنا دیں گے۔ ڈیوڈ ملی بینڈ

لندن، نمائندہ بوریت۔

لیبر پارٹی کے سربراہ ایڈورڈ ملی بینڈ نے اپنی پارٹی کا بینڈ بج جانے پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ برطانیہ میں عام انتخابات کے مکمل نتائج کے مطابق 650 میں 331 نشستیں جیت کر ٹوری پارٹی ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ جبکہ لیبر کے ساتھ وہی ہوا ہے جو امپائر کی انگلی نا اٹھنے کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ ہوا۔  اس الیکشن میں لیبر پارٹی نے 232 ، سکاٹش نیشنل پارٹی نے 56 اور لبرل ڈیموکریٹس نے 8 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ جس کے بعد ایڈورڈ ملی بینڈ نے خانصاحب کی پیروی کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

 miliband7

ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ یہ لیبر پارٹی کے لیے انتہائی مایوس کن اور مشکل رات ثابت ہوئی ہے اور یہ سب دھاندلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ ملکہ کی ایما پر ڈیوڈ کیمرن نے پنکچر لگاے اور اسی وجہ سے ہمیں انگلینڈ، ویلز اور سکاٹ لینڈ میں وہ سبقت نہیں ملی جس کے ہم خواہشمند تھے۔۔ اب دھرنا ہوگا اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔ ان اطلاعات کے بعد بکنگھم پیلس کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

buckingham