ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / روٹھے قائد کو مناو” ڈرامے کی دو ہزار چھبیسویں قسط آج حیدرآباد سے نشر مکرر”

روٹھے قائد کو مناو” ڈرامے کی دو ہزار چھبیسویں قسط آج حیدرآباد سے نشر مکرر”

نائن زیرو، نمائندہ بوریت۔

 روٹھے قائد کو مناو” نامی ڈرامے کی دو ہزار چھبیسویں قسط آج حیدرآباد سے براہ راست نشرمکرر کی جائے گی۔اس قسط میں ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا ہے کہ کہ وہ حیدر آباد یونیورسٹی سے آخری خطاب کریں گےاور اس کے بعد ان کا ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا۔

altaf dance

اس ڈرامے کی دیگر اقساط کی طرح اس قسط میں بھی گانے بجانے کا انتظام ہوگا مثلا

ﺭﻭﭨﮭﮯ ﮨﻮ ﺗﻢ، ﺗﻢ ﮐﻮ ﮐﯿﺴﮯ ﻣﻨﺎﺅﮞ ﭘﯿﺎ ﺑﻮﻟﻮ ﻧﺎ، ﺑﻮﻟﻮ ﻧﺎ

وغیرہ وغیرہ۔

altaf dance 2

 بعد ازاں کارکنان سے نہیں بھائئ نہیں کے نعرے لگواے جائیں گے۔

altaf dance

 اس ڈرامے کی یکسانیت سے تنگ آکر نشر مکرر کے طور پر رابطہ کمیٹی نے ایک ٹیمپلیٹ خبر تیار کر لی ہے کہ الطاف بھائئ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔اور کارکنان میں خوشی و مسرت شاہین کی لہر دوڑ گئئ ہے۔

Altaf-Hussain

حالانکہ اس قسط میں نیا کچھ نہیں لیکن اس کے باوجود کارکنان کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ اس کی وجہ سب کی سمجھ سے باہر ہے۔

 

face

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے