پیر , نومبر 19 2018
صفحہ اول / سیاسیات / سائیں نے سائیں کی یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

سائیں نے سائیں کی یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

شکارپور، نمائندہ بوریت

 سائیں نے اپنے نہایت اہم جاگتے لمحات میں سے وقت نکال کر سائیں کی یونیورسٹی کا افتتاح کردیا ۔اس یادگار موقع پر کتبے میں لفظ سائیں لکھا صاف دیکھا جاسکتا ہے۔  ادارے نے وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ ہمارے ملک کو سائینس اینڈ ٹیکنا لوجی کی نہیں بلکہ سائیں کی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے کہ کس طرح اسی سال کی بالی عمر میں چیف منسٹر رہا جائے۔

sain-to-sain

یہ اطلاع ہمیں سائیں کے ڈیلر جناپ مجید لاشاری  المعروف ادا بھنگ نے خصوصی طور پر پہنچائی ہے جس پر ادارہ انکا نہائت ممنون ہے۔ جب سائیں سے انکی رائے لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو کہا گیا کہ وہ اسمبلی کے اجلاس میں سو رہے ہیں اور باقی قوم کی طرح انہیں بھئ جگانا مناسب نہیں۔

سائیں

دیگر اطلاعات کے مطابق جناب زرداری کی جامعہ لمز میں ہر سودے میں ٹین پرسنٹ منافع کمانے کی ورکشاپ اگلے ہفتے ہونا طے پائئ ہے، فارم بلاول ہاوس سے دستیاب ہیں۔

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے