منگل , اگست 20 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / مائکروسوفٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا نے استعفیٰ دے دیا

مائکروسوفٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا نے استعفیٰ دے دیا

baby at computer

ریڈمنڈ ، واشنگٹن ۔ نمائندہ بوریت

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مائکروسوفٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ستیا نڈیلا نے اپنے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔  اگرچہ کے مائکرو سوفٹ کے ذرائع نے کہا ہے کے کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے مگر ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کے بنیاد پر ستیا نڈیلا کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ مائکروسوفٹ کے  سی ای او نے اس وقت  استعفیٰ  دینے کا فیصلہ کیا جب ان کو یہ اطلاع ملی کہ پاکستان کے علاقے چیچو دی ملیا   سے ایک نو مہینے کے بچے نے مائکروسوفت سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ خبر سن کر وہ خاصے دلبرداشتہ ہوگئے اور ان کے ایک قریبی ساتھی نے ان کو یہ کہتے سنا کہ اب دنیائےٹیکنالوجی کو ان کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے