ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / سپریم کورٹ نےعامر لیاقت کی بیہودگیوں کاسوموٹو نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نےعامر لیاقت کی بیہودگیوں کاسوموٹو نوٹس لے لیا

آبپارہ والی سرکار،  اسلام آباد، نمائندہ بوریت۔

سپریم کورٹ نےمارننگ شو کے کلمات زشت اور دریدہ گوئئ کے بعد عامر لیاقت کی پے در پہ  بیہودگیوں کا سوموٹو نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے ان الزامات کی تحقیق کے لئے ایک سہ رکنی پینل بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ غالب فلم دیکھ کراس پر ایک رپورٹ تیار کرئے گا اور "کیسا دیا تیرے بھائئ نے” کی قانونی تشریح کرے گا۔ ۔ اعلی عدالت کو عامر لیاقت کی ذہنی حالت پر شک اسی دن سے ہوگیا تھا جب انہوں نے آئ ٹو آئئ کے مشہور زمانہ گلوکار طاہر شاہ کو اپنے پروگرام میں بلایا تھا رہی سہی کثر ان کے زبردستی آم کھلانے والے سیگمنٹ نے پوری کردی۔

amitliaqutmango

جعلی ڈاکٹر اور اصلی فنکار جناب عامر لیاقت اپنی عجیب و غریب حرکتوں کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔ متحدہ کے سابق رہنما نے اپنے تازہ ترین پروگرام میں سرعام فحش کلامی کے کچھ مزید نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں جس کی  مثال پاکستانی ٹیلیویژن کی تاریخ میں ان سے پہلے  نہیں  ملتی۔ وہ اس ریکارڈ سازی پر بہت نازاں ہیں اور اب انہوں نے سینسر بورڈ سے بھی پوچھنا شروع کردیا ہے کہ غالب فلم تو دیکھی ہوگی آپ نے

amir liaqut kaisa dia

یہ بہت نازک صورتحال ہے اور بوریت نیوز اس بارے میں آپ کو مستقل آگاہ رکھے گا۔ لہذا پڑھتے رہیں، بوریت نیوز۔

Amir-Liaqut

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے