سیلفی کے لئے دوسرا لفظ ایجاد کرنے پر غور

نمائندہ بوریت

سیلفی کے لفظ کے غلط استعمال کے بعد اب سوشل میڈیا میں یہ بحث چھڑ چکی ہے کہ اپنی تصویر خود لینے کے عمل کے لئے کوئی اور لفظ ایجاد کیا جائے۔

جس طرح پرانی نسل ہر واشنگٹن پاوڈر کو سرف کہا کرتی تھی اسی طرح نئی نسل نے ہر تصویر کو سیلفی کہنا شروع کردیا ہے ۔ اب جگہ جگہ “لاوؐ میں تمہاری ایک سیلفی لے لوں ” اور “ذرا میری ایک سیلفی تو لے لینا ” ٹائب کے جملے سنے جا سکتے ہیں ۔