سیمی فائنل میں کوہلی نہیں احمد شہزاد کھیلا تھا ۔ بھارتی صحافی کا دعویٰ

سڈنی ، نمائندہ بوریت

ایک غیر معروف مگر محب وطن بھارتی صحافی  نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سیمی فائنل میں  ہندوستان شکست کا باعث کوہلی نہیں بلکہ احمد شہزاد بنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبان نے ایک خفیہ آپریشن میں کوہلی کو رات کو ہی ان کے ہوٹل سے اغوا کرلیا تھا اور ان کی جگہ احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کردیا گیا جو ان کی شکل کی مماثلت کی وجہ سے کوئی نہیں پہجان سکا۔

صحافی کے مطابق پاکستانی طالبان نے احمد شہزاد کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ پچھلی بار کی طرح اس دفعہ وہ کسی کو فیلڈ  پرِ اسلام قبول کرنے کی دعوت نہ دیں  بیٹھیں ورنہ سارا بھانڈا پھوٹ جائے گا۔