ہفتہ , ستمبر 21 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / شان مصالحے پاکستان کی کل ایکسپورٹ کے ۵۰ فیصد سے تجاوز کرگئے

شان مصالحے پاکستان کی کل ایکسپورٹ کے ۵۰ فیصد سے تجاوز کرگئے

کراچی ۔ شان چورنگی ۔ نمائندوبوریت

پاکستان کے مشہور و معروف شان مصالحے پاکستان کی کل برامدات کے پچاس فیصد سے زائد ہوگئے ہیں ۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور شان مصالحے کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سکندر سلطان نے کورنگی میں واقع شان انڈسٹریز میں ایک ساتھ کیک کاٹا۔

ذرائع کے مطابق شان مصالحے کے اس سنگ میل میں اس کی بڑھتی ہوئی ایکسپورٹ سے زیادہ دوسری اشیا کی کم ہوتی ہوئی ایکسپورٹ کا دخل ہے ۔

 

sikandarsultan
شان کے سی ای او ۔ سکندر سلطان
khurram
خرم دستگیر خان

 

اس موقع پر خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ اس کڑے وقت میں شان مصالحے پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئے ہیں ۔ سکندر سلطان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ان کے بس دو ہی شوق تھے ۔ اچھا کھانا اور اچھا کھلانا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہےکہ ان کہ یہ شوق ملک و قوم کے کسی کام آسکے ۔

 

 

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے