شمالی امریکہ میں مقامی افراد کے قتل عام کی 393 ویں سالگرہ جوش و ولولے سے منائئ گئ

بروز جمعرات ۲۷ نومبر کو شمالی امریکہ میں تھینکس گیونگ کا تہوار نہایت جوش اور ملی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تھینکس گیونگ یا یوم تشکر کی 1621 میں ابتدا ان یورپیوں نے کی تھی جنہوں نے یورپ سے امریکہ آکر مقامی باشندوں کے ساتھ بھائئ چارے اور محبت کی فضا قائم کی اور ان کے ساتھ ٹرکی جو کہ  ایک مرغابی نما جانور ہوتا ہے، پکایا اور کھایا۔

یہ عشائیہ مقامی “انڈین” لوگوں کو اتنا پسند آیا کہ وہ اپنے ۹ ۰ فیصد آباو اجداد کا قتل عام، اپنی زمینوں سے اخراج، غلامی، اور تمام ظلم و بربریت یکایک بھول گئے۔ اسی کو عرف عام میں ٹرکی کوما کہا جاتا ہے۔ یہ نو آبادیاتی پروپیگینڈا اتنا کامیاب رہا کہ آج ۳۰۰ سال گذرنے کے بعد بھی لوگ شکر ادا کرتے نہیں تھکتے کہ واہ، بہت شکریہ آپکا کہ آپ نے ہمیں تہذیب سکھائئ، رہنے کے اطور سکھائے اور ہماری آبادی کو قابو میں کیا۔ اس طرح کی کوششوں میں چالیس پچاس ملین لوگ تو ہلاک ہو ہی جاتے ہیں۔ آپ کا بڑا شکریہ اور ہیپی تھینکس گیونگ۔

Thanksgiving-Pictures