پیر , جولائی 22 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / عمران خان نے پیارے افضل کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے پیارے افضل کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی وی اسٹوڈیوز، نمائندہ بوریت

پلان اے سے ای کی ناکامی کے بعد کپتان خان نے پلان ایف کے تحت پیارے افضل کے قتل کا مقدمہ نواز شریف کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان نے اسلام ٓآباد میں اجاڑ ہوئے  دھرنے کی کرسیوں سے خطاب کرتے ۔ ہوئے کہا کہ وہ پیارے افضل کا خون رائگاں نہیں جانے دیں گے اور پٹواریوں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ اس موقع پرحمزہ علی عباسی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور تمام کرسیوں سے  زور و شور سے گو نواز گو کے نعرے لگوارہے تھے۔

PyaraAfzal

 کارکنوں سے  ٹیمپلیٹ خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان ظالموں نے پیارے افضل کو بھی نہیں چھوڑا اور پیارے افضل کے سفاکا نہ قتل پر پرانے پاکستان میں پوری پاکستانی قوم سوگ میں ڈوب گئی ، اگر نیا پاکستان بن جاتا تو ایسا واقعہ ہرگز نا ہو پاتا ۔گو نواز گو، گو نواز گو

Hamza

عمران خان نےفرط غم سے اس بار بغیر ابے تبے کرتے ہوئے کہا کہ  اپنے یہ قتل بہت سے دلوں کو دہلا گیا ہے اور لوگوں کی  زبانیں کون پکڑ سکتا ہے، ہر فرد کا نعرہ ہے گو نواز گو، اور  اس قتل کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بٹھایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ بعد ازاں انہوں نے کسی بھی عدالتی کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا الا کہ اس کی سربراہی جنرل ظہیر الاسلام کے ہاتھ میں ہو۔

Piyara-Afzal

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے