پیر , نومبر 19 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / غلطی سے بجلی کا کنڈا نکل گیا تھا، پاکستانی وزیر بجلی عابد شیر علی کی معذرت

غلطی سے بجلی کا کنڈا نکل گیا تھا، پاکستانی وزیر بجلی عابد شیر علی کی معذرت

لاہور، نمائندہ بوریت۔ وفاقی وزیرپانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چائنا میں لگایا ہوا پاکستانی بجلی کا کنڈا نکل جانے سے ساتویں جوہری طاقت تاریکی میں ڈوب گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصل میں انڈیا کی سازش ہے جس نے ہمارا کنڈا ہٹا کر اپنا لگانے کی کوشش کی اور اس چکر میں فیس اڑ گیا، صرف گراونڈ آرہا تھا اس لئے ملک کی بجلی چلی گئی۔

بجلی کا کنڈا

وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرول کی کمی کو تو حکومت نے لیٹی لگا کرملک چلایا لیکن بجلی کی مجبوری ہے کہ اس کے لئے کچھ کرنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغا وقار اور ثمر مبارک مند اس منصوبے پر کام کر رہے تھے لیکن پرویز بیہودہ بھائئ نے سائینسی دلائل سے اس کو ثبوتاژ کردیا جس کی وجہ سے ہم بحیرہ عرب کے پانی سے بجلی نا بنا سکے۔

petrol

دوسری طرف عمران خان نے سپریم کورٹ میں شکائت درج کرائئ ہے کہ اب جب کہ انہوں نے بجلی کا بل بھی جمع کروادیا ہے، پھر بھی انکی بجلی بند ہے۔ یہ کھلی دھاندلی ہے اور وہ اسکے خلاف بنی گالہ کے لان میں دھرنا دیں گے۔

imran-khan-gets-notice-for-non-payment-of-electricity-bills-1412067476-9661

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے