فیس بک کی مقبولیت کی وجہ سے دنیا کی شرح پیدائش میں اضافہ

میونخ ،جرمنی ، نمائندہ بوریت

ایک مقامی جرمن سائنسدان کا کہنا ہے ہے کہ کہ فیس بُک کے استعمال میں اضافے کے بعد دنیا میں شرح پیدائش بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو یہ دہشت گردی سے زیادہ بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ جرمن سائنسدان رولانڈ بینز نے اپنی اس تحقیق کا آغازفیس بک   پر آنے والے بے شماربرتھ ڈے ریما ئینڈرز کے بعد کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ معاشی طور پر بھی ایک خطرناک رُجحان ہے کیونکہ تحائف دے  دے کر وہ ذاتی طور پر کنگلے ہوچکے ہیں ۔

نمائندہ بوریت سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  لگتا یہ ہے کو کچھ لوگ ایک سے زیادہ دفعہ پیدا ہورہے ہیں کیونکہ ان کے کل ۱۱۰ فیس بک دوست ہیں لیکن وہ روزانہ کم از کم ایک ریمائنڈر موصول کرتے ہیں ۔