فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے لئے سیلانی کی جانب سے کپڑوں کا عطیہ

سیلیکون ویلی، نمائندہ بوریت۔

فیس بک کے بانی اور ارب پتی مارک زکربرگ کے مستقل ایک جیسے کپڑے پہننے پر سیلانی نے  انہیں لنڈے کے کچھ کپڑوں کا عطیہ فیس بک کے ہیڈ کواٹر بھیجا ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق سیلانی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اچھا نہیں لگتا کہ آدمی ایک جیسے ہی کپڑے ہمیشہ پہنا رہے بلکہ اس کو کبھی کبھی نہا کر کپڑے بدل لینے چاہہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنجوسی کی بھی انتہا ہوتی ہے، اتنے پیسے زکربرگ کہاں لے کر جائے گا؟

zukerburg

 

انہوں نےمزید بابر غوری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انہیں نہانے اور کپڑے بدلنے سے کوئئ فرق نہیں پڑتا لیکن پھر بھی وہ اییسا کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک انسانی تہذیب کی روایت ہے۔اس سے پہلے سیلانی اسٹیو جابز کو بھی کپڑے بھجوا چکی ہےجو کہ ہمیشہ اپنے کالے ٹرٹل نیک یا کچھوا گردن پہننے کی وجہ سے مشہور تھے۔

jobs