لندن کو پاکستان کا نیا دارلخلافہ قرار دینے کا اعلان

لندن، نمائندہ بوریت

  پاکستان کی وزارت خارجہ و داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ تمام سیاسی قیادت لندن میں تشریف فرما ہے لہذا اسلام آباد سے دارلخلافہ کا بورڈ نکال کر برطانیہ کے شہر لندن کو دارلحکومت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف، کپتان خان، اور آصف علی زرداری کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور قائد تحریک الطاف حسین  پہلے سے ہی موجود ہیں۔

london