لیفٹ آرم رائٹ آرم اسپنر کفیل بھائی گھوٹکی پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل

ان کو شامل کرنے کا فیصلہ بالنگ کے شعبے میں شدید بحران کے بعد کیا گیا

پاکستان کے مایہ ناز لیفٹ آرم رائٹ ارم اسپنر کفیل بھائی گھوٹکی کا دیرینہ خواب بالآخر پورا ہوگیا اور ان کو فوری طور پر ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے آسٹریلیا طلب کرلیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ محمد حفیظ کے باہر ہونے کے بعد کیا گیا۔ اس سے پہلے پاکستان کے مشہور اسپنر سعید اجمل اپنے ایکشن کے مشکوک ہونے کے بعد ٹیم سے باہر کردیے گئے تھے اور اس وقت ٹیم کو بالنگ کے شعبے میں شدید بحران کا سامنا ہے ۔

آئی سی سی نے پہلے ہی کفیل بھائی گھوٹکی کے ایکشن کو درست قرار دے دیا ہے ۔ آئی سی سی کو دو دفعہ ان کے ایکشن کا ٹیسٹ کرنا پڑا کیوں کہ کفیل بھائی گھوٹکی دونوں ہاتھوں سے بالنگ کرانے میں مشہور ہیں ۔