پیر , نومبر 19 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / ناصر جمشید کو نہ کھلانے پر جنوبی افریقہ کا احتجاج۔ پاکستانی سفیر کی طلبی

ناصر جمشید کو نہ کھلانے پر جنوبی افریقہ کا احتجاج۔ پاکستانی سفیر کی طلبی

کیپ ٹاون، جنوبی افریقہ نمائندہ بوریت

جنوبی افریقہ نے پاکستانی اسکواڈ میں شامل بلے ناصر جمشید کو نہ کھلانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے محمکہ خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کر کر کہا ہے کہ اس واحد کھلاڑی کو جو دوسری ٹیم کی جانب سے کھیلا کرتا تھا، اچانک نا کھلانے کا اعلان نہایت تشویشناک ہے۔

NasirJamshed

ان کا کہنا تھا کہ چیف سیلکٹر نے انہیں یقین دلایا تھا کہ ناصر جمشید ساوتھ افریقہ کی جانب سے پاکستانی ٹیم میں کھیلیں گے لیکن پھر اچانک سرفراز احمد کو شامل کرنے کا فیصلہ جنوبی افریقہ کے ساتھ قطعی دھوکہ ہے۔اس موقع پر دردمند پاکستانئیوں کی جانب سے ناصر جمشید واپس بلاو مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔

nasir-jamshed

محکمہ خارجہ نے اس معاملے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسینو کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پر مکمکے سے پہلے ابھی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

About adnan

One comment

  1. واہ واہ۔۔۔!

    رسمی طور پر بیان کی گئی یہ غیر رسمی تحریر پڑھ کر بہت لطف آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے