نیو یارک ٹائمز کی سنسنی خیز رپورٹ کے بعد بول نیٹ ورک کا اسلم رئیسانی کو بطور ترجمان رکھنے کا فیصلہ

کراچی ، نمارئندہ بوریت

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیویارک ٹائمز کی سنسنی خیز رپورٹ کے بعد بول ٹی وی نے اسلم رئیسانی کو اپنے ترجمان  کا عہدہ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

bolnytimes

 

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمزکے

رپورٹر نے اپنی خبرمیں انکشاف کیا ہے کہ بول ٹی وی  کی بانی کمپنی ایکزیکٹ کا اصل کام دراصل جعلی ڈگریاں  فروخت کرنا ہے ۔ بول نے اپنے موقف کا دفاع کرنے کےلئے اسلم رئیسانی کو بحیثیت ترجمان ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اسلم رئیسانی پہلے ہی اپنے انتہا ئی دلائل سے ثابت کرچکے ہیں کی ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی ۔

bolnetwork