وسیم بادامی نےبول ٹی وی چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

نمائندہ بوریت میوہ شاہ قبرستان، پستہ چوک

بول میڈیا کے بول کر نا دینے  پر اے آر واے کو واپس سدھار جانے والے مشہور زمانہ  لنگر جناب وسیم بادامی نے اپنی واپسی کی  سنسنی خیز وجوہات بتا دیں ہیں۔  ہمارے میڈیا پارٹنر روزنامہ چیخ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جتھے دی کھوتی اوتھے آن کھلوتی کہنا قطعی درست نہیں۔ وسیم پستہ نے اصل وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بول میڈیا کی نئی پرسنیلیٹی جنرل ظہیر الاسلام ڈی جی آئی ایس آئی اب اعلانیہ بول کے وی پی کا عہدہ اختیار کرچکے ہیں جس کی وجہ سے  وہ اب ڈی کمپنی اور آئ ایس آئ کے درمیان پسنا نہیں چاہتے۔

zahirulislam

انہوں نے کہا کہ لوگ پسے ہوئے سے زیادہ ثابت بادام پسند کرتے ہیں لہذا کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے میں نے عبدالرزاق صاحب سے التجا کی کہ مجھے واپس بلا لیں جس کو انہوں نے تنخواہ کاٹتے ہوئےقبول کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ یعقوب سیٹھ سے گالی کھانا ڈان سے گولی کھانے سے بہتر ہے۔

Screen Shot 2015-05-12 at 11.09.17 AM

وسیم چلغوزہ نے مزید کہا کہ میڈیا کو بول کے بعد اب اے آر واے پر ایک براز ٹی وی کی ضرورت ہے، اور اس بیت الخلا کو وہ اپنےسیاسی  پروگرامات کے زریعے پر کرتے رہیں گے۔

Waseem Badami Announced-To-Join-Bol-News87453453_201410815147

 

 

 

 

 

  • Mohi Hashmi

    hahahahaha lol