منگل , اگست 20 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / پاکستانی نوجوان کا اعزاز، نائجیریا کے شہزادے کا کروڑوں ڈالر کا اعتماد

پاکستانی نوجوان کا اعزاز، نائجیریا کے شہزادے کا کروڑوں ڈالر کا اعتماد

 

شکارپور، سندھ۔ نمائندہ بوریت
نائجیریا کے شہزادے الیوسی الیاسیس نے پاکستانی نوجوان جعفر حسین کی ایمانداری، شرافت، نجابت، دیانت اور ای میل ایڈریس سے متاثر ہو کر انہیں ۲۰ ملین ڈالردینے  کی پیشکش کی ہے۔ ای میل کے مطابق  شہزادہ الیوسی اپنے والد اپارہ کنچنگوپرن کے انتقال کے بعد تخت نشین ہوئے لیکن انکو انکے ظالم چچا جنرل شرشیز تصرف نے ایک عدد بغاوت کے بعد نائجیریا کی بادشاہت سے ہٹا یا اور خود تخت نشین ہوگئے۔ اپنے والد کی بچی کچی دولت کو نائجیریا سے نکالنے کے لئے انہیں ایک عدد نجیب الطرفین قابل بھروسہ ذمہ دار اور دیانت دار فرد کی ضرورت تھی۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پوری دنیا میں ڈھونڈنے کے بعد انہیں جعفر حسین جیسا شریف آدمی صرف مملکت خداداد ہی میں ملا جس پر وہ اتنی بڑی رقم کا اعتبار کرسکتے ہیں۔ ہمارے نمائندے کے مطابق  وزیر اعلی شائم علی واہ نے شکارپور جا کر جعفر حسین سے ملاقات کی  اور انہیں اس اعزاد پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلی نے انہیں سابق صدر کا خصوصی دس فیصدی پیغام بھی پہنچایا ہے۔  جیسے ہی جعفر حسین ٹرانسفر کے لئےدرکار ۲۰۰۰ ڈالر بھیجتا ہے، کچھ دن میں ہی شہزادہ صاحب ۲۰ ملین ڈالر اس کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیں گے۔

 

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے