ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست کی وجہ سامنے آگئی

پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست کی وجہ سامنے آگئی

ایڈیلیڈ، آسٹریلیا، نمائندہ بوریت۔

ہمارے باخبر روزنامہ اندر کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی شرمناک شکست کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے چوتھے اور نہایت اہم میچ میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف ۳۰۰ رن بنائے جس کالال بتی کی طرح  پیچھا کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم ڈھیر ہوگئی۔ اس کی وجہ بیٹنگ کوچ المعروف روغنی نان والی سرکار میاں نواز شریف کو بتایا جا رہا ہے۔

Screen Shot 2015-02-15 at 7.49.29 AM

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے دوران جب میاں صاحب کو کرنے کو کچھ نہیں تھا، تو انہوں نے پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھال لیا۔ اسکی وجہ یہ تھی کہ بیرونی ملک جانے کے صورت میں انکو "کو” کا خطرہ تھا۔

Screen Shot 2015-02-15 at 7.49.18 AM

میچ سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے قومی ٹیم کے نام اپنے پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ اسی پر آئ ایس پی آر نے بھی بیان جڑ دیا۔ اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ عنقریب، آئی ایس پی آر والے گمشدہ بچوں، بکریوں اور جنازے کے اعلان بھی کیا کریں گے۔

Shahbaz-Sharif-Playing-Cricket-1

انکے بھائئ اور کھا دم لاہور جناب شہباز شریف نے بھی بولنگ کوچ بننے کے لئے اپلائ کیا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی۔ حاسدوں کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے شائد بالنگ تھوڑی سی بہتر تھی۔ کووں ‌کے ‌کوسے ‌سے ‌کہیں ‌ڈھور ‌مرتے ‌ہیں۔

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے