منگل , جولائی 17 2018
صفحہ اول / تازہ ترین / پاکستانی کرکٹ بورڈ کی پالیسی میں ڈرامائئ تبدیلیاں

پاکستانی کرکٹ بورڈ کی پالیسی میں ڈرامائئ تبدیلیاں

سڈنی، نمائندہ بوریت۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا عالمی کپ کا سفر کوارٹر فائنل میں آ کر ختم ہوگیا جس پر تمام قوم نے کرکٹ بورڈ پر نہایت غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس ردعمل کے ری ایکشن میں پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اپنے پالیسی میں ڈرامائئ تبدیلیاں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پنکچر چیئرمین اور کرتا دھرتا نجم  سیٹھی نے کہا کہ اب صرف  وہاب ریاض ہی پورے پچاس اوور کروایا کریں گے۔

Chairman-of-the-Pakistan-Cricket-Board-PCB-Najam-Sethi

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ مصباح کو اوپنر، کے علاوہ دیگر نو پوزیشن پر بھی بیٹنگ کا موقع دیا جائے لیکن انکی ریٹائرمینٹ کے اعلان کے بعد نجم سیٹھی نے یہ ذمہ داری سرفراز کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہےبشرطیکہ سرفراز دھوکہ نا دینے کا وعدہ کرے۔

wahab riaz

 آئ سئ سئ کے مطابق ایک بیٹسمین ایک سے زیادہ باریاں نہیں لے سکتا لیکن نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر دوسرا بیٹسمین اپنی مرضی سے بیٹنگ دے دے، یا اسے باتھ روم جانا ہو تو بیٹنگ کی اجازت ہوتی ہے۔ انہوں نے ایک ٹپہ اور دیوار کیچ آوٹ کی بھی تجویز دی جس پر سری نواسن نے انکا پنکچر لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔

wahab-riaz

About adnan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے