پاکستان کا اگلے میچ میں اوپنرز نہ بھیجنے کا فیصلہ

برسبین ، اآستریلیا ۔ نمائندہ بوریت

پاکستانی ٹیم کےقریبی ذرائع کے مطابق پاکستان نے چار مارچ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنے اگلے میچ میں اوپنرز نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ٹیم کی اننگ گا آغاز نمبر تین اور نمبر چار کھلاڑی کریں گے ۔ یہ فیصلہ پاکستان کے اوپنرز کی  مسلسل “شاندار” کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے ۔ ٹیم مینیجمنٹ کا کہنا تھا کہ اوپنرز بھیجنے کی وجہ سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا تھا بلکہ نمبر تین اور نمبر چار کھلاڑی دبائو میں اپنی اننگز کا آغاز کرتے تھے ۔

 

  • نورمحمد

    بہت بہترین فیصلہ ہے ، ، ، ، ، کاش کہ اس پر بہت پہلے عمل کیا جاتا !!!