ہفتہ , ستمبر 21 2019
صفحہ اول / تازہ ترین / پاکستان میں اسلام کا دائرہ سکڑ کر ۳۵ میٹر کا رہ گیا

پاکستان میں اسلام کا دائرہ سکڑ کر ۳۵ میٹر کا رہ گیا

اسلام آباد ۔۔ نمائندہ بوریت

پاکستان میں اسلام کا دائرہ بہت تیزی سے سکڑتا جا رہا ہے ۔ اس دائرے سے نکلنے والے تازہ ترین فرد جنید جمشید تھے جو سکڑتے ہوئے دائرے میں اپنی جکہ  نہ بنا سکے ۔ دوسرے لوگوں نے تو اس سکڑتے ہوئے دائرے سے باہر دھکا دیا ہی تھا لیکن ان کے مربی و مرشد مولانا طارق جمیل نے بھی اس موقع پر ان کی کوئی خاص  مدد نہیں کی۔انہوں نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو اس دائرے میں بھارتی اداکار عامر خان کو لانا چاہتے  تھے مگر یہاں تو جنید ہی باہر ہوگیا۔ جنید کودھکا دینے والوں  میں سر فہرست پاکستان کے صف اول کے   ٹیلی وینجلسٹ  عامر لیاقت شامل تھے۔

اس موقع پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انہوں نے "کھا جاو یا پھر کھا لئے جاو ” کے فلسفے  پر عمل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر جنید جمشید کو دھکا نہ دیتے تو ان کو خدشہ تھا کہ جنید ان کو دھکا دیتے۔ جنید جمشید اس خیال کی سختی سے تردید کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک اسلام کسی "ہنگر گیمز” کا نام نہیں ہے۔

 

islamiccircle

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے