ہفتہ , ستمبر 22 2018
صفحہ اول / سیاسیات / پاکستان کا دارلخلافہ حافظ آباد منتقل کرنے پر کابینہ میں غور

پاکستان کا دارلخلافہ حافظ آباد منتقل کرنے پر کابینہ میں غور

اسلام آباد ، نمائندہ بوریت

قوی امکان ہے کہ آج کابینہ پاکستان کا دارلخلافہ اسلام آباد سے حافظ آباد منتقل کرنے کی منظوری دے دے گی ۔ حکومتی حلقوں   کی  طرف سے وجہ وہ وائرل ویڈیو بتائی جارہی ہے جس میں ایک معصوم بچہ رو رو کر دعا کر رہا کہ یا اللہ حافظ آباد کو پاکستان کا دارلخلافہ بنا دے ۔ اس بچے نے غلطی سے اپنے امتحانی پرچے میں پاکستان کا دارلخلافہ اسلام آباد کے بجا ئے حافظ آباد لکھ دیا تھا۔ اس ویڈیو کو پاکستان میں ۳ کروڑ لوگوں نے دیکھا جو ایک ریکارڈ ہے ۔

ہمارے نمائندے کے مطابق اس فیصلے کی اصل وجہ ۳۰ نومبر کا دھرنا ہے اور حکومت تحریک انصاف اور  اسلام آباد میں جمع ہونے والے مظاہرین کو "نا نا نا پو پو” کرنا چاہتی ہے ۔ جب ہمارے نمائندے نے قومی اسمبلی کے کچھ ممبران سے پوچھا کہ آپ کو اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا تو انہوں نے کہا بالکل نہیں ہم کون سا بارلیمان آتے تھے۔ ذرائع کے مطابق شریف برادران اس بات پر بھی خوش تھے کہ اب ان کو رائیونڈ سے زیادہ دوور نہیں جانا پڑے گا ۔

About ismail

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے